آنحضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے۔ نرمی کو پسند کرتا ہے۔ نرمی کا جتنا اجر دیتا ہے اُتنا سخت گیری کا نہیں دیتا بلکہ کسی اور نیکی کا بھی اتنا اجر نہیں دیتا۔
(مسلم کتاب البر والصلۃ والآداب باب فضل الرفق حدیث نمبر 6601)
ایک اور مقام پر فرمایا :جو نرمی سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم رہا۔
(مسلم، ص 1072، حدیث6598)