آج سے ٹھیک 129سال قبل بانیٔ سلسلہ عالیہ احمدیہ سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ و السلام نے خدائی حکم کے ماتحت 27؍دسمبر 1891ء کوقادیان دارالامان میں جلسہ سالانہ کی بنیاد ڈالی اس وقت کی حاضری 75؍افراد پر مشتمل تھی۔اس کے دوسرے سال کی حاضری قریباً 500کی تھی جس میں 327؍افراد باہر سے تشریف لائے ہوئےتھے۔اس طرح ہر سال یہ تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھتی رہی۔تقسیم ملک سے قبل یعنی1946ءمیں متحدہ ہندوستان کا آخری جلسہ سالانہ جو حضرت مصلح موعودؓ کے عہد مبارک میں قادیان میں منعقد ہوا تھا اس کی حاضری 39786ہزار کے قریب تھی۔